پبلک سیفٹی ایپ سٹیزن میں اوورسیز ملازمین

0
140

نیویارک (پاکستان نیوز)پبلک سیفٹی ایپ سٹیزن نے پولیس کے ایمرجنسی سکینرز کے حوالے سے اوورسیز ورکرز کی خدمات حاصل کرنے کا آغاز کر دیا ہے ، دی پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیروبی میں اس حوالے سے 200 افراد کو کنٹریکٹ جاری کیے گئے ہیں ، سیٹیزن کی جانب سے اوورسیز ورکرز کی خدمات لینے کے فیصلے کے بعد نیویارک میں سٹیزن ایپ سے وابستہ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں ، سٹیزن ایپ کے امریکہ کے 30 شہروں میں 70 لاکھ سے زائد صارفین ہیں ۔ سٹیزن کے ملازمین ادارے کی جانب سے کم تنخواہیں ادا کیے جانے سے بھی پریشانی سے دوچار ہیں ، سٹیزن ذرائع کے مطابق کمپنی نے موجودہ ملازمین کی جانب سے کم معیار کی سروسز کے بعد نوجوان ملازمین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here