مظفرآباد ( پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا،جبکہ 9مئی مقدمات میں ملوث 9اراکین کی گرفتاریوں کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی، 7رہنمائوں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے سابق وزیر امور کشمیر اور نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جہاں علی امین خان گنڈا پور کے خلاف آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن 2021ء میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی،اس کیلئے 28 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 9 مئی واقعات کے مقدموں میں بھی علی امین گنڈا پور سمیت اشتہاری نومنتخب ارکان اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈا پور اور امتیازشیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں اور اب عام انتخابات 2024ء میں رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی ہے۔