ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ

0
368

کراچی(پاکستان نیوز) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا لیکن 18اپریل سے شروع ہونیو الے کاروباری ہفتے کے پہلے روز یہ تسلسل ٹوٹ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی کمی سے184.54 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1.30روپے کے اضافے سے 1.85روپے ہوگیا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اوروزیر اعظم کے انتخاب کے بعد ملک میں سیاسی بحرانی کیفیت ختم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6.63روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 8.30روپے گرگیا تھا۔ تاہم زرمبادلہ کے کم ذخائر اور تجارتی وکرنٹ خسارے کا دباو پیر کو کرنسی مارکیٹ میں بڑھ گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here