واشنگٹن (پاکستان نیوز) بائیڈن حکومت کی جانب سے ملک کے لیے سیکیورٹی رسک سمجھے جانے والے افغان شہریوں کو گولڈ ٹکٹ دینے پر تحفظات سامنے آ رہے ہیں ، افغان شہریوں کو ٹی پی ایس کا سٹیٹس بھی دیا گیا ہے جوکہ تارکین کو ملک بدری سے روکتا ہے ، اس کے علاوہ افغان شہریوں کو ایس آئی وی سٹیٹس کے لیے بھی اہل قرار دیا گیا ہے جس کو سپیشل امیگرنٹ ویزا کہتے ہیں ، ٹی پی ایس کے حامل تارکین ورک پرمٹ کے لیے بھی اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ ان کو ملک میں آزاد سفر کی مکمل اجازت ہوتی ہے یعنی وہ امریکہ کے کسی بھی حصے میں سفر کر سکتے ہیں وہاں رہائش اختیار کر سکتے ہیں، افغانستان پر طالبان کے حالیہ قبضے کے بعد 76 ہزار کے قریب افغان شہری امریکہ آئے ہیں ، افغان شہریوں کی زیادہ تر تعداد ورجینیا ، کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں منتقل ہوئی ہے اور ان میں سے صرف 40 فیصد ہی ایس آئی وی سٹیٹس کے لیے اہل سمجھے جاتے ہیں، سیکرٹری میئرکاس نے اس حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں افغان شہریوں کو غیرقانونی طور پر ایس آئی وی سٹیٹس کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے جوکہ ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن سکتے ہیں۔