ری پبلیکن پارٹی کی ٹرمپ کیخلاف اشتہاری مہم کا آغاز ، ان فٹ قرار دیدیا

0
182

اشتہارات میں ٹرمپ کی روزانہ کورونا پر بریفنگ کو نامناسب قرار دینے پر ہدف تنقید بنایا گیا ہے

نیویارک (پاکستان نیوز)انتخابات قریب آنے پر ری پبلکن پارٹی نے ٹرمپ کے خلاف انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ری پبلیکن گروپ نے پہلا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے جس میں ٹرمپ کو ‘UNFIT, UNWELL, UNACCEPTABLE قرار دیا گیا ہے۔اشتہار میں ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس پر بریفنگ کے دوران نامناسب گفتگو کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کی جانب سے روزانہ کرونا وائرس پر بریفنگ سے ہم وائرس پر قابو نہیں پا سکیں گے ، اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے 50ہزار افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور یہ ہمارے صدر ٹرمپ کا رویہ ہے کہ وہ روزانہ پریس کانفرنس سے اُکتا چکے ہیں اور ان کو روز روز اموات اور کیسز کی تعداد بتانا بالکل منظور نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here