فلسطین تنازعہ؛ امریکہ، اسرائیل، چین اور ایران میں لفظی جنگ تیز

0
112

کراچی (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) اسرائیل اور غزہ کے معاملے پر امریکا، اسرائیل ،چین اور ایران کے درمیان لفظی جنگ تیز اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے ،ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کا پٹھو اسرائیل حملے روکے ورنہ صورتحال بے قابو ہوجائے گی ، واشنگٹن نے ایران اور اس کے اتحادیوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ صورتحال سے فائدہ نہ اٹھائے، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان سے جنگ کا محاذ حزب اللہ کی بڑی غلطی ہوگی ، چین نے ایک بار پھر اسرائیل اور غزہ کے درمیا ن جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے متنہ کیا ہے کہ تشدد کے جواب میں تشدد سے انتقام کا شیطانی چکر بڑھے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر نہیں روکتا تو مشرق وسطی کے حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔تہران میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امریکا اور اس کیپٹھو (اسرائیل) کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر انھوں نے فوری طور انسانیت کے خلاف جرائم اور غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ بند نہ کیا تو کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔اور یوں خطہ قابو سے باہر ہو جائے گا۔ وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے ایران اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی سے کوئی بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے ۔ پینٹاگون نے کشیدگی میں اضافے کے باعث خطے میں اپنی افواج کو تیار کرنا شروع کردیا ہے ۔ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی دھمکی دی ہے کہ کسی کو بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع سے فائدہ اٹھانے نہیں دیا جائے گا ۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ملک کو دو محاذوں پر جنگ کا سامنا ہے،ایک غزہ میں حماس کا خاتمہ کرنا اور دوسرا شمال میں لبنان کی سرحد پر کارروائی کرنا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر حزب اللہ نے جنگ میں اترنے کا فیصلہ کیا تو اسرائیل انہیں پوری قوت کے ساتھ ایسا جواب دے گا کہ جس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی طرف سے جنگ شروع کرنے کی صورت میں اسرائیل لبنان پر ناقابل تصور پیمانے پر فضائی حملے شروع کر دے گا، جس سے تباہی و بربادی ہی لبنان کا مقدر ٹھہرے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here