واشنگٹن (پاکستان نیوز) ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بے روز گار افراد حکومتی امداد حاصل کرنے کے بعد ٹیکس ادائیگیوں میں بھی چھوٹ حاصل کر سکتے ہیں، گزشتہ برس کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران بے روز گار رہنے والے یہ افراد 10ہزار 200ڈالر کی ٹیکس چھوٹ حاصل کر سکتے ہیں ، 1لاکھ 63 ہزار سے زائد تقریبا کوارٹر کے قریب سول ورک فورس نے 2020 کے دوران بے روزگاری وصولیاں کی ہیں، بائیڈن حکومت کی جانب سے بے روزگاروں کو ایک وقت ٹیکسز کی ادائیگی میں بریک دی گئی تھی ، ایسے افراد جو کہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زائد سالانہ کماتے ہیں دس ہزار200 ڈالر تک کی ٹیکس ادئیگیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔مین ریونیو سروس کے مطابق کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران 86 ہزار کے قریب افراد نے امدادی رقوم حاصل کی تھیں جوکہ اب ٹیکس چھوٹ کے لیے اہل ہو گئے ہیں۔