نیویارک (پاکستان نیوز) پاک امریکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین ارشد خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی امریکہ آمد کے بعد پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں درپیش مسائل کیلئے اپنے حالیہ اقدامات سے آگاہی مہم کے آغاز کو ایک مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانیوں کو پاکستان لاتعداد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کسی بھی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی بھی مناسب اقدامات نہیں کئے مگر وزیراعظم نے بیرون ملک آباد پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک باصلاحیت نوجوان زلفی بخاری کا انتخاب کرکے یہ ذمہ داری ان کو سونپ دی اور زلفی بخاری نے اپنی ذمہ داری کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پچھلے سال نومبر میں آن لائن شکایت سنٹر کا افتتاح کیا کیونکہ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ شکایات کی فائلیں بنا کر رکھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے اب جبکہ کمپیوٹرائزڈ دور ہے‘ ایک کلک میں فائل کھول کر شکایت کنندہ کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے اور سب سے بڑی آسانی یہ ہے کہ کوئی بھی پاکستانی کسی بھی مسئلے کا شکار ہو وہ آسانی سے اپنی شکایت آن لائن سسٹم کے تحت ریکارڈ کرا سکتا ہے جبکہ اسی سسٹم کے تحت اپنی شکایت کو فالو اپ بھی کرسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پہلے زلفی بخاری کی پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کی یہ مہم اچھا اور احسن اقدام ہے۔