پاکستانی پائلٹ کیلئے امتحان برطانیہ میں

0
135

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں جہاز اڑانے کیلئے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہوگا، وفاقی حکومت نے پائلٹس کے امتحانات آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جعلی لائسنس کے معاملے میں برطانیہ سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانوی ای اے اے کی خدمات حاصل کرلے گا۔اس سلسلے میں برطانوی سول ایوی ایشن اور پاکستان سول ایوی ایشن کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیا ہے جس کی مدت تین سال ہوگی اور کابینہ نیدونوں اداروں میں فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن ایف او او، پی پی ایل، سی پی ایل امتحان لینیکی مجاز ہوگی جس کیلیے پہلے سال فی پیپر امتحانی فیس 90 پانڈ اور دوسری سال 95 پانٹ مقرر کی گئی ہے۔پاکستان سی اے اے پہلی مرتبہ 75 فیصد دوسری مرتبہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی جب کہ تیسری مرتبہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here