نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر چین کی امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

0
104

نیویارک (پاکستان نیوز) چین نے امریکہ کی سپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے حوالے سے امریکہ کو انتہائی سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی، چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل ٹین کیفی نے منگل کو کہا امریکہ کو پلوسی کو تائیوان کے علاقے کا دورہ کرنے سے باز رکھنا چاہئے اگر امریکی فریق دوسری صورت میں ایسا کرنے پر اصرار کرتا ہے تو، چینی فوج کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گی اور یقینی طور پر بیرونی طاقتوں کی طرف سے کسی بھی مداخلت اور ‘تائیوان کی آزادی’ کے لیے علیحدگی پسندانہ کوششوں کو ناکام بنانے اور چین کی قومی خودمختاری کا مضبوطی سے دفاع کرنے کے لیے مضبوط اور پرعزم اقدامات کرے گی۔پیلوسی کا دورہ تائیوان امریکہ کو ایسی صورتحال سے دوچار کر دے گا جس سے پینٹا گون کے حکام ہمیشہ بچتے آئے ہیں،امریکہ یا پلوسی کی جانب سے دورہ تائیوان کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، سٹریٹجک کمیونیکیشن کے لیے وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے چینی وزارتِ دفاع کے ردعمل میں کہا کہ ایسا کوئی سفر شیڈول نہیں ہے ، اور اس قسم کی بیان بازی صرف تناؤ کو بڑھاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here