نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان، کینیڈا کو مختلف شعبوں میں ہر سال 14لاکھ ملازمین درکار

0
63

ٹورانٹو (پاکستان نیوز) کینیڈا نے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں 14 لاکھ ملازمین درکار ہونے کا اعلان کر دیا ہے، شان فریزر کے اعلان کے مطابق کینیڈا 2023 میں 465,000 نئے مستقل باشندوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔ 2024 میں چار لاکھ پچاسی ہزار جبکہ 2025 میں پانچ لاکھ مزید افراد مستقبل رہائش کی غرض سے کینیڈا کا رْخ کریں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ تارکین وطن کو اپنے ملک میں بسانے کے کینیڈا کی حکومت کے ابتدائی اہداف میں تقریباً 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔کینیڈا کے اس اقدام کا بنیادی مقصد تمام محکموں میں ملازمتوں کی موجودہ کمی کو پورا کرنا ہے۔ کینیڈا کے مختلف محکموں میں ہزاروں ملازمتیں دستیاب ہیں جنھیں پْر کرنا باقی ہے۔کینیڈا کی یہ صورتحال امریکہ اور برطانیہ کی امیگریشن پالیسیوں سے یکسر مختلف ہے۔ برطانیہ کو اپنی امیگریشن پالیسی کے باعث سخت تنقید کا سامنا رہا ہے جبکہ امریکہ میں حال ہی میں ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے تحت امیگریشن کنٹرول کو مزید سخت بنا دیا گیا ہے۔شان فریزر نے کہا کہ کینیڈا میں رائج نئے امیگریشن پلان کے ذریعے اب مختلف شعبہ ہائے جات کے لیے ملازمین کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here