نیویارک (پاکستان نیوز) بالٹی مور کی ایک قانون ساز نے CAIR کو میری لینڈ کی ہیٹ کرائمز کمیشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق میری لینڈ میں ایک قانون سازی کی کوشش جاری ہے کہ کونسل آن امریکنـاسلامک ریلیشنز کو ریاستی نفرت پر مبنی جرائم کے ادارے سے ہٹا دیا جائے کیونکہ تنظیم کے میری لینڈ کے ڈائریکٹر نے 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملے کے بعد متعدد مرتبہ فیس بک پر ریاست مخالف پوسٹس یعنی فلسطین کی حمایت میں پوسٹس شائع کیں، “ہم CAIR کو میری لینڈ ہیٹ کرائمز کمیشن سے ہٹانے کے لیے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں،” بالٹی مور کے ڈیموکریٹ ڈیل ڈالیا عطار نے کہا کہ قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جائے گا اور پھر پیش کیا جائے گا۔” عطار نے کہا کہ انہیں کئی دوسرے یہودی قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے۔یاد رہے کہ CAIR میری لینڈ کی ڈائریکٹر، زینب چوہدری کو نومبر میں کمیشن سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جب جے آئی نے انکشاف کیا تھا کہ 7 اکتوبر کے بعد اس کی فیس بک پوسٹس نے حماس کی تعریف کی تھی اور اسرائیل کا نازی جرمنی سے موازنہ کیا تھا۔ لیکن اسے دسمبر میں بحال کر دیا گیا جب میری لینڈ کے اٹارنی جنرل نے یہ طے کیا کہ ان کے پاس باضابطہ طور پر اسے ہٹانے کی طاقت نہیں ہے۔