کورونا سے ہلاکتوں میں نمایاں کمی، پاکستانی کمیونٹی کے مزید 13افراد جاں بحق

0
147

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس سے ہلاکتوں میںکمی ضرور ہوئی ہے لیکن مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا ہے ، نیویارک کے ہسپتالوں میں ہلاکتوں کی اوسط شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔کورونا نے رواں ہفتے بھی13پاکستانیوں کی جان لے لی ، اپنے خاندان کے واحد کفیل 58سالہ سارم بٹ اڑھائی ہفتے قبل اپنے گھر پر بیمار ہوئے، گھر میں ہی ادویات لیں لیکن طبیعت بہتر نہ ہوئی اور اڑھائی ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر بے ہوش ہو کر گر پڑے، انہیں کونی آئی لینڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی طبیعت کے پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں داخل کر لیا گیا۔ہسپتال میں علاج کے باوجود ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ونٹی لیٹر پر لگا دیا۔ ونٹی لیٹربھی کچھ خاص مدد گار ثابت نہ ہوااور سارم بٹ چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کے پسماندگان میں ایک10سال کا بیٹا اور بیوہ شامل ہیں۔ وہ خاندان کے واحد کفیل تھے اور گاڑی چلا کر اپنا روزگار کماتے تھے۔شوگر لینڈ میں ڈی ڈی کے کباب اینڈ گرل کے مالک محمد فرید عثمان بھی دل کے عارضے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے ، کمیونٹی سے دعا کی اپیل ہے ، 1985میں اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے امریکہ آنے والے الیاس خان بھی مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے ، کمیونٹی سے دعا کی اپیل ہے ۔کمیونٹی کی معروف شخصیت عاصم بھائی بھی اب ہم میں نہیں رہے ہیں ، بہت ہی مہربان اور شفقت بھرا رویہ رکھتے تھے ، اللہ مرحوم کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے آمین ، کمیونٹی کی ایک اور ہر دلعزیز شخصیت اور نعت خوانی میں نام بنانے والے شوکت بھائی بھی اللہ کو پیارے ہوگئے ، ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے تھے ، پاکستان نیوز غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ ہے ، بروکلین کے رہائشی والد حاجی محب الرحمن اور ان کے بیٹے پکھراج بھی مہلک وائرس کا شکار ہو کر دنیا چھوڑ گئے ، اہل علاقہ کی آنکھیں اس غم سے نم ہیں ، اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ،امین ،بنگلہ دیشی تارک وطن ضاکوان برکتی بھی کورونا کا شکارہوکر دنیا سے رخصت ہونےوالوں میں شامل ہیں ، اوبر ڈرائیور الطاف خان بھی کورونا وائرس کی نظر ہو گئے ، مرحوم کی عمر 45برس تھی ، کوئینز کے علاقے ریج وڈ کے رہائشی تھے ،کمیونٹی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔میری لینڈ کے مشہور آرکیٹیکٹ ، پاکستانی بزنس کمیونٹی کے رہبر مفتی اعجاز احمد بھی کرونا وائرس کی وجہ سے جہان فانی سے کوچ کر گئے،مفتی صاحب کا متعد د اسلامک سینٹر ز اور مساجد کی تعمیر میں بھی اہم کردار تھا۔شکاگو میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات سید ندیم احمد اور جاوید بھائی بھی کورونا کیخلاف زندگی کی بازی ہار گئے ، دونوں شخصیات کمیونٹی میں کافی متحرک تھیں ، کمیونٹی غم سے نڈھال ،مرحومین کے لیے ڈھیروں دعائیں ، اللہ جنت الفردوس میں بلند مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ، امین ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here