2050؛ اسلام دنیا کا بڑا مذہب بن جائیگا

0
2

اسلام آباد(پاکستان نیوز) اگلے 25 سال میں پوری دنیا میں اسلام کا غلبہ ہوگا اور یہ سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ معروف بین الاقوامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پیو نے ایک نئی ریسرچ کی ہے ۔ پیو ریسرچ سینٹر کے دی فیوچر آف ورلڈ ریلیجنس (عالمی مذاہب کا مستقبل) کے مطابق اس ادارے نے اپنی تحقیق میں اس بات کا اندازہ لگایا کہ اس صدی کے وسط 2050 تک اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پیروی کرنے والا مذہب بن جائے گا۔ 2050 میں ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 310 ملین سے زیادہ ہو جائے گی اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہو جائے گا۔ سال 2050 میں بھارت کی مجموعی آبادی کا 77 فیصد ہندو کے بعد مسلمان 18 فیصد کے ساتھ دوسری سب سے بڑی آبادی ہوں گے۔ سال 2050 میں یورپ میں مسلم آبادی 2.7 فیصد تک رہنے کی امید ہے جو سال 2010 میں بھی 2.7 فیصد ہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here