امریکہ ، چین میں سرد جنگ کا آغاز ہو گیا

0
131

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہو چکا ہے، بائیڈن انتظامیہ چین کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسیوں کو جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں اس نے چین کو گھیرنے، اس کی معاشی اقتصادی اور دفاعی پیش قدمی کو روکنے کیلئے جامع منصوبے کے تحت جنوبی ایشائی ممالک کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس سے عالمی سطح پر نئی کشیدگی اور نفسیاتی جنگ کا آغاز ہو گیا۔ پروفیسر جانسن جنز کے مطابق امریکہ چین کشیدگی کے باعث کئی ایشائی ممالک خصوصاً پاکستان آزمائشی پوزیشن میں آجائیں گے۔ امریکہ چاہتا ہے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بھارت ، آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا کے کندھے استعمال کرے جبکہ پاکستان نے اپنا جھکاو¿ چین کے پلڑے میں ڈال دیا ہے، خطے کے حالات ڈرامائی انداز میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here