کورونا سے امریکہ میں ہلاکتیں85ہزار سے تجاوز کر گئیں ،سعودیہ میں ماہانہ وظیفہ ختم

0
155

 

کورونا سے سپین میں 2لاکھ 70ہزار ، روس میں 2لاکھ42ہزار ، برطانیہ میں 2لاکھ 29ہزار ، اٹلی میں 2لاکھ 22ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوگئے

اسلام آباد (پاکستان نیوز) دنیا بھر میں جاری عالمی وبا کورونا کے باعث امریکہ میں ہلاک افراد کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ،کورونا سے سپین میں 2لاکھ 70ہزار ، روس میں 2لاکھ42ہزار ، برطانیہ میں 2لاکھ 29ہزار ، اٹلی میں 2لاکھ 22ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوگئے۔سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) تین گنا بڑھانے اور سرکاری ملازمین کو ملنے والے رہائشی الاو¿نس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس کے علاوہ شہریوں کا ماہانہ وظیفہ بھی ختم کر دیا گیا،امریکہ میں مزید 750 افراد ہلاک ہو گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 80 ہزار700سے زائد اموات ہو گئی، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی،اسپین میں مزید 143 اموات کے بعد ہلاکتیں26 ہزار 6 سوسے بڑھ گئیں، متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزارسے زائد ہو گئی، اٹلی میں 165 نئی ہلاکتوں سے مرنے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 5 سو سے زائد ہو گئی،متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی،برطانیہ میں مزید 268 افراد لقمہ اجل بنے جس کے بعد مجموعی اموات31 ہزار 855 ہو گئیں۔فرانس میںمزید 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے مجموعی اموات 31 ہزار 8 سو ہو گئیں،جبکہ 1لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں،جرمنی میں اب تک سات ہزار 557 سے زائد اموات ہوچکیں، متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی۔،برازیل میں مزید 467، ایکواڈور میں 410، میکسیکو میں 193، کینیڈا میں 177 اموات ہوئیں، ، بھارت 111، ایران 51 اور ترکی میں 47 افراد چل بسے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار786ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 38ہزار 657ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 640ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 7ہزار 603ہو گئے، بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 67152سے تجاوز کر گئی جبکہ 2206اموات ریکارڈ ہوئی، روس میں کورونا وائرس سے مثبت افراد کی تعداد 221344سے تجاوز کر گئی جس میں 11656نئے کیس ایک دن میں ریکارڈ ہوئے جبکہ 2009اموات ہو چکی ہیں،ادھر امریکی نائب صدر مائیک پینس اپنی پریس سیکرٹری کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو باقی لوگوں سے دور رکھ رہے ہیں،ان کے ترجمان نے بتایا کہ نائب صدر وائٹ ہاس کے طبی یونٹ کے مشورے پر عمل جاری رکھیں گے جبکہ وہ قرنطینہ میں نہیں ہیں، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پیر کے روز اقتصادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گئیں جب صدر گوتبایا راجہ پاکسا نے اعلان کیا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث 20 مارچ کو لگائے گئے کرفیو کے ایک ماہ سے زیادہ کے بعد دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں۔ فلسطینی اوقاف کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت مسجد اقصیٰ میں با جماعت نماز کی ادائی پر پابندی برقرار رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here