دوستی یا دشمنی!!! انتخاب پاکستان کا

0
113

کابل (پاکستان نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے انتخاب پاکستان ہی کو کرنا ہوگا کہ وہ افغانستان کیساتھ دوستی چاہتے ہیں یا دشمنی۔ صدارتی محل میں تقریب سے خطاب میں افغان صدر نے کہا پاکستان کیلئے فیصلے کا وقت ہے، اگر ہمارا ملک عدم استحکام کا شکار رہا تو پاکستان بھی ہوگا اور اگر وہ ہمارے ملک کی بہتری چاہتے ہیں، تو اس میں اْن کی بھی بہتری ہوگی۔دوستی اور دشمنی کا انتخاب پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔اگر پاکستان افغانستان سے دوستی چاہتا ہے تو افغانستان خطے اور دنیا کے ممالک کے مابین تعاون بڑھانے میں پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ اْن کا ملک ہر طرح سے تیار ہے اور بین الاقوامی افواج کے انخلا سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here