فلسطین پالیسی کیخلاف مستعفی ہونیوالے مسلم عہدیداروں کے انٹرویوز

0
7

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے بائیڈن کے دور حکومت میں غزہ پالیسی سے اختلاف کی وجہ سے عہدوں سے سبکدوش ہونے والے مسلم عہدیداروں کے براہ راست انٹرویو کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے ،کیئر کے نیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد مچل نے کہا ہے کہ عوام کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ فلسطینی مخالف نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کس حد تک غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کو متاثر کرنے میں پس پردہ کردار ادا کرتے ہیں اور فلسطینی نسل پرستی مخالف بائیڈن انتظامیہ کی غزہ پالیسی کو ایندھن فراہم کرتی ہے، اس تقریب میں بائیڈن انتظامیہ کی سابق سیاسی تقرری مریم حسنین، اور سابق امریکی سفارت کار ہالا ریٹ شامل ہیں۔ دونوں سابق امریکی عہدیداروں نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی حمایت کے احتجاج میں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here