ایک دن آئے گا با حجاب بیٹی بھارتی وزیر اعظم بنے گی، اسد الدین

0
8

ممبئی(پاکستان نیوز) بھارتی سیاستدان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ میں اس دن کا خواب دیکھ رہا ہوں جب ایک حجاب پہنی بیٹی بھارت کی وزیراعظم بنے گی۔ مہاراشٹر کے شہر سولاپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ بھارت کے پہلے وزیر قانون بابا صاحب امبیڈکر کا آئین ہر بھارتی شہری کو وزیرِاعظم، وزیرِاعلی یا میئر بننے کا حق دیتا ہے۔ اسد الدین اویسی کے بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آگ بگولہ ہوگئی اور ان پر تنقید شروع کردی۔ بی جے پی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اویسی پہلے اپنی پارٹی میں کسی حجاب پہننے والی یا پس ماندہ مسلم خاتون کو صدر بنائیں۔ دوسری جانب آسام کے وزیرِاعلی ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ اگرچہ آئین میں کوئی پابندی نہیں، مگر بھارت ایک ہندو تہذیب کا ملک ہے اور وزیرِاعظم ہندو ہی ہوگا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here