650افغان مہاجرین کو لانگ آئی لینڈ میں آباد کیے جانے کا امکان

0
115

نیویارک(پاکستان نیوز) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکہ آنے والے 650 افغان مہاجرین کو نیویارک میں آباد کرنے کا امکان ہے ، افغان مہاجرین کی بڑی تعداد ڈیولس انٹرنیشنل ائیرپورٹ لینڈ کی ، نیوز ڈے سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیٹ آفیشلز نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے 650 افغان مہاجرین افغانستان میں امریکی فوج کے لیے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے تھے جس کی وجہ سے ان کو ترجیحی بنیادوں پر افغانستان سے امریکہ منتقل کیا گیا ہے ۔ تمام مہاجرین کو خصوصی امیگریشن ویزے جاری کیے گئے ہیں ، راک ویلی سینٹر میں کیتھولک چیریٹی میں امیگریشن اینڈ رفیوجی سروسز کے ڈائریکٹر کارمین میکولون نے بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ افغان مہاجرین کو کسی علاقے میں آباد کیا جائے گا ، یہ لانگ آئی لینڈ کا علاقہ بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔افغان مہاجرین کو البانے ، روچیسٹر ، سائرکوز میں عارضی گھر دیئے گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here