نسلی فسادات میں اضافہ، بائیڈن انتظامیہ مشکلات کا شکار

0
130

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں بڑھتے ہوئے نسلی فسادات نے بائیڈن انتظامیہ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، سفید اور سیاہ فام کمیونٹیز میں تفریق واضح ہوتی جا رہی ہے واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں نسلی امتیازی سلوک کا بڑھتا ہوا فرق گھمبیر صورتحال پیدا کررہا ہے اس وقت پورا ملک ایک بڑے اور خطرناک بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ کر آتش فشاں جیسی صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔ رہائشی امتیازی سلوک، ریڈ لائننگ، معیاری تعلیم تک رسائی کا فقدان، بیروزگاری کی بلند شرح اور کم اجرت والی ملازمتیں سیاہ فام برادریوں کو درپیش چیلنجوں میں اضافہ کا باعث ہیں۔ بریڈی کمپین ٹو پریونٹ گن وائلنس کے پروگراموں کے سابق نائب صدر کے مطابق عدم مساوات کی وجہ سے لوگوں میں باغیانہ جذبات پیدا ہو رہے جو مستقبل میں ملک کے لئے خوفناک مناظر پیش کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here