IPPs کو13ہزر ارب کی ادائیگی

0
6

اسلام آباد (پاکستان نیوز) گزشتہ پانچ سال کے ذوران آئی پی پیزکو کل 13397ارب روپے ادا کئے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق صارفین سے بجلی بلوں میں وصول رقم کا تقریباً 70فیصد آئی پی پیزکو ادائیگیوں اور یہی مہنگی بجلی کی بنیادی وجہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق پانچ برس کے دوران ادا 13397ارب میں 7275ارب روپے نجی بجلی گھروں کو پیداوارکی مد میں ادا ہوئے، اس کا ایک حصہ ایسے آئی پی پیز کو بھی ادا کیا گیا جنہوں نے بجلی پیداہی نہ کی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے باوجود کپیسٹی چارجز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس سے بجلی قیمتیں بلند اور صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here