فوج کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے اداروں سے تعاون کرتی رہے گی، آرمی چیف

0
101

کوہاٹ:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے دیگراداروں سے تعاون کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی حالیہ صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ میں کوروناسے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا اور آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلے پر افسران اور جوانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

 

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی، کورونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here