واشنگٹن (پاکستان نیوز)کیپیٹل ہل حملے کے دوران مثبت کردار ادا کرنے والے نیویارک پولیس کے بہادر آفیسر گوڈ مین نے جنوری 2021 کے دوران اپنی کاوش کے حوالے سے پہلی مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے ساتھی کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا تھا جوکہ ایک دوسری ٹنل میںموجود تھا، گوڈ مین نے بتایا کہ مجھے معلوم ہوا کہ اچانک ہتھیاروں سے لیس ہجوم کیپیٹل ہل کی عمارت میں داخل ہو گیا ہے ، میں اس صورتحال کے دوران سینیٹرز کو بچانے کے لیے بھاگا اور راستے میں ملنے والے سینیٹرز کو محفوظ مقام کی طرف جانے پر مائل کیا، جبکہ اس دوران میں نے درجنوں مظاہرین کو کیپیٹل ہل کی عمارت سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، کئی مظاہرین سے اسلحہ بھی چھینا اور گرفتار کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں پولیس آفیسر گوڈ مین کو دیکھا جا سکتا تھا جوکہ مظاہرین سے گتھم گتھا تھے اور ان کو عمارت سے باہر دھکیلتے دکھائی دیئے جبکہ ایک ویڈیو کے دوران وہ کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر کانگریس مینز، سینیٹرز کو محفوظ مقام کی طرف جانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ پولیس آفیسر گوڈمین کو اس کاوش پر مختلف اعزازات اور ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے لیکن انھوں نے اس سے قبل کبھی بھی کیپیٹل ہل حملے کے حوالے سے بات چیت نہیں کی ہے۔