نیویارک (پاکستان نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میربانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کو مشترکہ طور پر سونپ دی ہے ، امریکہ میں بیس بال کی مقبولیت کی وجہ سے کرکٹ کا کھیل تنزلی کا شکار تھا لیکن اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے امریکہ میں کرکٹ کو فروغ ملے گا ، پاکستان جو حال ہی میں سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے محروم ہے، 2025 میں 50 اوور کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے والا ہے۔یہ 1996 کے بعد پاکستان میں کھیلا جانے والا پہلا بڑا عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا ۔آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کو بھی انگلینڈ کے ساتھ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شریک میزبان کے طور پر نامزد کیا گیا ۔آئی سی سی شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 امریکہ ، ویسٹ انڈیز ، 2026 ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا ، 2028 ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ، 2030 میں ورلڈ کپ انگلینڈ ، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں منعقد ہوگا ، پچاس اوورز پر مشتمل 2027 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ ، زمبابوے ، نمیبیا ، 2031 کا ورلڈ کپ بھارت ، بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔