ایڈز میں تیزی سے اضافہ : اقوام متحدہ

0
18

لندن (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایچ آئی وی ایڈز (یو این ایڈز) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اب بھی ایڈز کو ختم کرنے کے لیے درست سمت کی جانب گامزن نہیں۔ادارے کے مطابق اس وقت تقریبا چار کروڑ (39.9 ملین ) افراد اب بھی ایڈز کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور ان میں سے نصف کا تعلق جنوبی اور مشرقی افریقہ سے ہے۔ 2010 سے اب تک ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 39 فیصد کمی آئی اور ایڈز سے ہونے والی اموات تقریبا نصف رہ گئی ہیں۔تاہم افغانستان، مصر، فجی، فلپائن، پاپوا نیوگنی اور سعودی عرب میں 2010 اور 2023 کے درمیان ایچ آئی وی کے کیسز میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔نیپال، کینیا، ملاوی اور زمبابوے نے کامیابی کے ساتھ 2010 سے اب تک ایچ آئی وی انفیکشن کی شرح میں 75 فیصد کمی کی تو وہیں افریقہ میں اب ایڈز کے کیسز میں قابل تشویش اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مزید 18 ممالک نے 2010 سے اب تک نئے ایچ آئی وی انفیکشنز کی تعداد میں سالانہ 60 فیصد سے زیادہ کمی کی۔ان میں لیسوتھو، ایسواتینی، بینن، ایتھوپیا، روانڈا، بوٹسوانا، اریٹیریا، لائبیریا، برکینا فاسو، ٹوگو، زیمبیا، ، برونڈی، گنی بسا اور یوگنڈا سمیت زیادہ تر سب صحارا کے ممالک ہیں جبکہ تاجکستان، پرتگال، بیلاروس اور اٹلی کا شمار بھی ان ہی ممالک میں ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here