لندن:
نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلموں اور اشتہاروں سے تو پیسے کما ہی رہی ہیں لیکن اب ان کا نام انسٹاگرام کے ذریعے دولت اکھٹے کرنے والے افراد کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے۔
برطانوی کمپنی ہاپرایچ کیو ڈاٹ کام نے ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے رواں سال انسٹاگرام کے ذریعے اربوں کی کمائی کی۔ یہ کمپنی ہر سال مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی فہرست جاری کرتی ہے جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے لاکھوں ڈالرز وصول کرتے ہیں۔ ان شخصیات میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں جو فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز تقریباً ایک کروڑ 87 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔
کائلی جینر
فہرست میں ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار اورمیک اپ برانڈ کی مالکن کائلی جینر ٹاپ پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے ایک کروڑ 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں۔
آریانا گرانڈے
امریکن گلوکارہ آریانا گرانڈے فہرست میں 9 لاکھ 96 ہزار ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو
رونالڈو فٹبال کے بے تاج بادشاہ تو ہیں ہی تاہم سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17 کروڑ سے زاید ہے۔ رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 9 لاکھ 75 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا
بھارت سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پریانکا 19 ویں نمبر پر براجمان ہیں، وہ ایک پوسٹ کرنے کے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں۔
ویرات کوہلی
پریانکا کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی انسٹاگرام کے ذریعے امیر بننے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ کوہلی کا نمبر 23 واں ہے جو ایک پوسٹ کےایک لاکھ 96 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔