یاسرحسین بھی ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف بول پڑے

0
325

کراچی:

اداکار یاسر حسین نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی مسئلے کا حل نہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چند روزقبل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی سے جہاں کچھ لوگ خوش تو کچھ لوگ ناراض ہیں۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹااسٹوری پر ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

گزشتہ روزیاسرحسین نے نجی ٹی وی کے میزبان اقرارالحسن کی ٹک ٹاک کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ شیئر کی جس میں اقرارالحسن نے پی ٹی اے کے فیصلے پرکہا تھا کہ کسی بھی چیز پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔ کسی بھی پلیٹ فارم پرموجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے نہ کہ مکمل طور پر اسے بند کردیا جائے۔

یاسر حسین نے یہ ٹوئٹ شیئرکراتے ہوئے اقرار الحسن کی بات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ’’بالکل صحیح ہے یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جس کا پیٹ خراب ہو اس کا کھانا کم کرتے ہیں سب کا کھانا بند نہیں کرتے۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارمنیب بٹ بھی ٹک ٹاک پر پابندی پر افسوس کا اظہارکرچکے ہیں تاہم عمران عباس نے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی لگنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here