” انشاء اللہ ” کو ” الحمدللہ ” میں بدل سکتے ہیں ، عبدالرحمن محمد السید

0
2

نیویارک (پاکستان نیوز)مشی گن میں ڈیموکریٹک امیدوار ڈاکٹر عبدالرحمان محمد السید نے سینیٹ کی نشست جیت کر ایوان بالا کے پہلے مسلمان رکن بننے کا تاریخی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ امریکی ریاست مشی گن کے انتخابی میدان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ترقی پسند رہنما ڈاکٹر عبدالرحمان محمد السید نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر امریکی سینیٹ کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ اس ایوان بالا کے پہلے مسلمان منتخب رکن بن گئے ہیں۔ بیالیس سالہ عبدال السید کی یہ کامیابی انتخابی سیاست میں ایک بہت بڑا سیاسی معرکہ تصور کی جا رہی ہے۔ ان کی انتخابی مہم کا بنیادی مقصد سیاست پر بڑے سرمایہ کاروں کے اثرات کا خاتمہ، عام? الناس کو مفت صحت کی سہولتیں فراہم کرنا اور سب کے لیے میڈی کیئر کا نظام نافذ کرنا تھا۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد بند کرنے کا دوٹوک مطالبہ بھی کیا تھا۔ اپنی شاندار کامیابی کے بعد انہوں نے پْرعزم انداز میں کہا کہ ہم اللہ کے فضل سے انشائ اللہ کو الحمدللہ میں بدل سکتے ہیں۔ عبدال السید پیشے کے لحاظ سے ماہر وبائی امراض اور طبی ڈاکٹر ہیں جن کے والدین کا تعلق مصر سے ہے۔ ان کی اہلیہ ہندوستانی نڑاد ہیں جن سے محبت کے اظہار کا ان کا انداز بھی منفرد رہا۔ انتخابی مہم کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان پر شدید ذاتی حملے کیے گئے اور انہیں متنازعہ بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سینیٹ کی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔ اس تاریخی کامیابی نے امریکی سیاسی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here