76%ووٹ لیکر الہان عمر کی بھاری اکثریت سے کامیابی

0
3

نیویارک (پاکستان نیوز)منیسوٹا کے پانچویں کانگریشنل حلقے میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نمایاں رہنما اور موجودہ نمائندہ الہان عمر نے شاندار کامیابی حاصل کر کے پانچویں بار ایوان نمائندگان میں اپنی نشست برقرار رکھی ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق الہان عمر نے تقریبا 76.47 فیصد یعنی 262702 ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ ان کے مقابلے میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جان نیگل نے لگ بھگ 16.23 فیصد یعنی 55765 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار ڈی ویلی ایل جیکسن کو تقریبا 7.01 فیصد یعنی 24110 ووٹ ملے۔ اس اہم انتخابی معرکے میں عوام کی بڑی تعداد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور الہان عمر کی پالیسیوں پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کیا. سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وہ تصاویر جن میں ان کی کامیابی کا تناسب 99 فیصد دکھایا گیا تھا سراسر جعلی اور بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ الہان عمر نے اپنی اس شاندار جیت کے بعد حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here