روز ویلٹ ہوٹل 18 دسمبر سے مستقل طور پر بند

0
215

 

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روزویلٹ کو 18دسمبر کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے ،ہوٹل کی ویب سائٹ پر امریکہ کے 26ویں صدرٹیڈی روز ویلٹ جن کے نام سے ہوٹل کو منصوب کیا گیا تھا کی کال کا حوالہ دیتے ہوئے صارفین کا الوداعی اور آخری شکریہ بھی ادا کر دیا گیا ہے ، روز ویلٹ ہوٹل کے جنرل منیجر مسٹر مارک سٹرنجرل کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کو لکھی گئی ای میل میں مطلع کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نیویارک میں قائم روز ویلٹ ہوٹل کو مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے ، مستقل بندش کے بعد ہوٹل کی مین اینٹرس کو سیاہ شیشوں سے کور کر دیا گیا ہے جبکہ اندر آنے اور جانے کے لیے ایک چھوٹا سا دروازہ متعین کیا گیا ہے ، ہوٹل کی بندش سے اس میں کام کرنے والے 431 ملازمین بھی بے روزگار ہوگئے ہیں ، ملازمین کو فارغ کرنے کے حوالے سے نیویارک لیبر ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ، 1924میں قائم ہونے والا پاکستانی ملکیت روز ویل ہوٹل بڑی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ، ہوٹل کے منیجر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ پر ہوٹل کی 100 سالہ خدمات پر اس کے ایک ایک ملازم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ روز ویلٹ کی اس تاریخی عمارت کو پروائیوٹائز کیا جائے گا یا نہیں لیکن ایک بات یقینی ہے کہ نیویارک کے وسط میں واقع اس تاریخی عمارت پر اب پاکستانی پرچم نہیں لہرائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here