ممدانی نے 100 قیدیوں کے ساتھ انگلینڈ اور ارجنٹائن کا سیمی فائنل دیکھ کر نئی تاریخ رقم کر دی

0
2

نیویارک (پاکستان نیوز)میئر زوہران ممدانی کی رائکرز آئی لینڈ میں قیدیوں کے ساتھ ورلڈ کپ سیمینار دیکھنے کی شرکت اور قید خانے کی صورتحال پر رپورٹنگ۔ نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے بدھ کے روز رائکرز آئی لینڈ جمیزنیم میں 100 سے زائد قیدیوں کے ساتھ انگلینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھا۔ شہر کے محکمہ اصلاحات کے مطابق یہ تقریب ان قیدیوں کے لیے ایک خصوصی انعام تھی جنہوں نے جیل میں بہترین اور عمدہ رویہ برقرار رکھا۔ عالمی کپ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایسی تقریباً 90 تقریبات منعقد کی جا چکی ہیں جن میں 6600 میں سے تقریباً 4500 قیدیوں نے شرکت کی۔ میئر ممدانی نے کھیل کے دوران ہر میز پر جا کر قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مستقبل کے منصوبوں اور میچ کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ پورے شہر کے لیے ایک سحر انگیز لمحہ رہا ہے اور یہ قیدی بھی نیویارک کے شہری ہیں اور رہے رہیں گے۔محکمہ اصلاحات کے کمشنر اسٹینلے رچرڈز، جو خود ماضی میں اس جیل میں قید رہ چکے ہیں، نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں سے جیل میں سیکیورٹی اور امان بہتر ہوتا ہے۔یہ دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میئر زوہران ممدانی رائکرز آئی لینڈ کے بدنام زمانہ قید خانے کو بند کرنے کے منشور پر قائم ہیں۔ 2019 کے ایک قانونی فیصلے کے تحت 2027 تک اس قید خانے کو بند کر کے ہر علاقے میں چھوٹے مراکز قائم کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن تعمیری تاخیر کے باعث یہ حد مقررہ وقت پر مکمل ہونا ناممکن نظر آتا ہے۔ دورے سے صرف ایک دن پہلے جاری ہونے والی وفاقی رپورٹ میں رائکرز آئی لینڈ کے بگڑتے حالات، تشدد، اور غیر آئینی نظام کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل میں مسلسل تشدد اور ابتری برقرار ہے۔ اس کے باوجود میئر کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی پروگراموں اور قیدیوں کی تعداد میں کمی سے ہی اس ناکام نظام کا خاتمہ ممکن ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here