ہماری سرزمین پر نیتن یاہو کی گرفتاری ناممکن ہے، ٹرمپ کا سخت ردعمل

0
2

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ٹرمپ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کو امریکی سرزمین پر کسی بھی حالت میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان نیویارک کے میئر زہران ممدانی کے اس بیان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ستمبر 2026 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کیلئے نتن یاہو کی نیویارک آمد پر انہیں گرفتار کرنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگ کے حوالے سے نتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر رکھا ہے۔ میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نیویارک کے قانون دانوں کے ساتھ اس بات پر مشاورت کر رہی ہے کہ کیا شہر کی پولیس کے پاس کسی غیر ملکی رہنما کو حراست میں لینے کا قانونی اختیار موجود ہے یا نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں نیتن یاہو کو ایک اہم جنگی اتحادی قرار دیا جو ایرانی حکومت کے خلاف نبرد آزما ہے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی اور تباہی کا تمام تر ملبہ ایران پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت نے 47 سال سے امریکی فوجیوں اور شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے اور 52,000 بے گناہ مظاہرین کو قتل کیا ہے۔ صدر کے اس بیان نے واضح کر دیا ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی بلدیاتی انتظامیہ کو غیر ملکی سربراہ حکومت کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ دوسری طرف میئر ممدانی نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی حقوق اور غزہ کے مسئلے کو اپنی سیاسی ترجیح برقرار رکھا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here