خام تیل کی قیمتوں میں 4فیصد تک اضافہ

0
2

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحیرہ احمر کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میںخام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کو نمایاں اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی فراہمی اور قیمتوں پر مزید دبائو پڑ سکتا ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 4.31فیصد اضافے کے بعد 87.83ڈالر بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) خام تیل 4.15فیصد اضافے سے 82.23 ڈالر بیرل ہوگئی۔ دونوں خام تیل کی قیمتوں میں رواں ہفتے تقریبا 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم نہ ہوئی اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل معمول پر واپس نہ آئی تو عالمی توانائی سلامتی شدید خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔ فاتح بیرول نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر آئندہ چند ہفتوں میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پوری دنیا کو تشویش ہونی چاہیے کیونکہ تیل کی فراہمی اب بھی عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here