بھارتی ایئرپورٹ پر 74 دن سے پھنسا گھانا کا فٹ بالر ’’ بازیاب ‘‘

0
102

ممبئی:

مغربی افریقی ملک گھانا کے فٹبالر رینڈے جان ملر 74 دن بھارتی ایئرپورٹ پر پھنسے رہنے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ فٹبالر رینڈے جان ملر 7 نومبر کو بھارتی ریاست کیرالہ میں ہونے والے ایک فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پہنچے تھے تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا۔

لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کی گئی تو فٹبالر نے کسی طرح وطن واپسی کے لیے 30 مارچ کی ٹکٹ کرائے جس کے لیے انہیں ممبئی جانا تھا۔ ٹرین کی ذریعے وہ فلائٹ سے 3 روز قبل ممبئی تو پہنچ گئے اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تینوں دن ایئرپورٹ پر ہی گزارا کیا۔

 

فٹبالر رینڈے جان ملر 30 مارچ کو اپنے وطن پہنچ گئے تاہم ان کا کہنا ہے ان 74 دنوں کو وہ اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی منیجمنٹ کی بدانتظامی اور بھارتی حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایک غیرملکی مہمان کھلاڑی کو اتنے دن اذیت میں گزارنے پڑے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here