لائیو مباحثے میں FBIکے ڈائریکٹر کیش پٹیل پر شدید ہنگامہ آرائی

0
2

نیویارک (پاکستان نیوز)سی این این کے مباحثے کے دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل کی حمایت میں کی جانے والی کوششوں پر شدید ترین تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب قدامت پسند سیاسی تبصرہ نگار جیسن رینٹز نے ٹیکساس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ یعنی آئی سی ای ایجنٹوں کے ہاتھوں مارے جانے والے 3 بچوں کے والد لورینزو سالگاڈو اراوجو کی ہلاکت کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔ ایف بی آئی نے ابتدا میں دعویٰ کیا تھا کہ مقتول کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہیں، جبکہ بعد میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ گاڑی میں منشیات نہیں بلکہ صرف نمک موجود تھا۔ رینٹز نے موقف اختیار کیا کہ گاڑی بھگانے سے گریز کرنا چاہیے تھا اور ہر بار امیگریشن ایجنٹوں کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اس موقف پر ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی سابق مشیر زوچل ہینوہوسا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کش پٹیل کی قیادت میں ایف بی آئی اصل تحقیقات کرنے کے بجائے اپنا بیانیہ قائم کرنے کی جلد بازی میں مصروف رہتی ہے۔ انہوں نے ہیوسٹن اور مین کے علاقوں میں ہونے والے دیگر ہلاک خیز واقعات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدترین ناکامی قرار دیا۔ مباحثے میں اس وقت مزید تلخی پیدا ہوئی جب پوڈکاسٹر کیری چیمپئن نے روزانہ 2000 گرفتاریوں کے ہدف اور ایجنٹوں کی عدم تربیت کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایجنٹ لوگوں کو نشانہ بنا کر بعد میں جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔ جب رینٹز نے اداروں کا دفاع کیا تو کیری چیمپئن نے ان سے کامیابیوں کا ثبوت مانگا، جبکہ ہینوہوسا نے نشاندہی کی کہ اس انتظامیہ میں شہری حقوق کی خلاف ورزیوں پر اب کوئی باقاعدہ تفتیش بھی نہیں کی جا رہی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here