اسکولوں کی زائد فیس وصولی پر والدین سراپا احتجاج

0
105

کراچی:

نجی اسکولوں کی جانب سے زائد فیس اور اضافی چارجز کی وصولی کے خلاف والدین سراپا احتجاج ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی اسکول ایس ایم پبلک اکیڈمی کی جانب سے طالبعلموں سے زائد فیس اور اضافی چارجز کی وصولی پر والدین سراپا احتجاج ہوگئے، اسکول کے باہر جمع ہوئے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

والدین کا کہنا تھا کہ نجی اسکول نے متفرق چارجز کی مد میں 5 ہزار روپے فیس واؤچر میں شامل کیے، ماہانہ فیس میں 4 سو روپے تک کا اضافہ کر دیا، پہلے 4 ہزار 3 سو روپے فیس تھی، اب 4 ہزار 7 سو روپے لیے جا رہے ہیں، ہزاروں زیر تعلیم طلبہ سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں، عدالتی حکم کے باوجود والدین پر اسکول کی جانب سے من پسند جگہ سے کورس خریدنے کیلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، اسکول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here