برازیل کے سابق صدر کو کرپشن و منی لانڈرنگ کیس میں 17سال قید کا حکم

0
112

ریو ڈی جنیرو:  برازیل کی عدالت نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے دوسرے کیس میں سابق صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا کی سزا کی توثیق کرتے ہوئے17 سال قید کا حکم دے دیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق سابق صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا پر گھر کی تزئین و آرائش کے لئے رشوت لینے کا الزام ہے لیکن انہوں نے ہمیشہ اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس گھر سے ان کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ گھر ان کے دوست کا ہے۔

اپیل کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل بنچ نے لولا کو قصوروار ٹہراتے ہوئے ان کی پہلے سے موجود سزا جو کہ 12 سال 11 ماہ تھی،کو بڑھا کر 17 سال ایک ماہ کرنے کا حکم دیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here