کیسرک ولیمز نے ویرات کوہلی کو ’چپ‘ کراکے حساب چکتا کردیا

0
161

تھروونانتھاپورم:

ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیسرک ولیمز نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ’چپ‘ کراکے حساب چکتا کردیا۔

پہلے ٹوئنٹی 20 میں ویرات کوہلی نے کیسرک کو چھکا جڑ کر ’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منائی تھی جودراصل ویسٹ انڈین بولر کا انداز ہے، اتوار کو دوسرے میچ میں کیسرک نے میزبان کپتان کو صرف 19 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منانے کے بجائے اپنی انگلی ہونٹوں پر رکھتے ہوئے کوہلی کو چپ ہونے کا اشارہ کیا، جس کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here