اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں نیشنل ایکشن پلان پراسکی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف نے کورکمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں اور کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنانے پراتفاق کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے سول ملٹری اداروں کے مابین مکمل ہم آہنگی ہے۔