لاہورمیں طیارے کا حادثہ، خاتون پائلٹ محفوظ رہی

0
224

لاہور:

والٹن ائیر پورٹ پر طیارے کو حادثہ پیش آگیا جس میں  زیر تربیت  خاتون پائلٹ محفوظ رہی۔

حادثہ نجی کلب کے تربیتی طیارے کو پیش آیا رن وے پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا فرنٹ ٹائر ٹوٹ گیا۔ طیارے AP-BED خاتون پائلٹ پریسا امتیاز اڑا رہی تھیں۔ خوش قسمتی سے طیارے کی پائلٹ حادثے میں محفوظ تربیتی پائلٹ اڑان کے دوران طیارے کو اکیلی اڑا رہی تھی۔

لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا پہیہ اچانک ٹوٹ گیا۔ طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھر کر والٹن ائیرپورٹ پہنچا تھا۔ طیارے کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں رن وے پر پہنچ گئیں مینجر والٹن ائیرپورٹ اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here