مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کریں گی

0
102

کراچی:

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے کی شدید مخالف رہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات ہر نئے روز مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں سیاسی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا گڑھی خدا بخش جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دی ہے۔ جس کا جواب بھی انتہائی مثبت دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت 27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی، اس سلسلے میں مریم نواز 25 دسمبر کو کراچی پہنچیں گی، جہاں سے وہ لاڑکانہ روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تصدیق کردی ہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پرمریم نواز گڑھی خدابخش جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here