سعودی فرمانروا کی امیرِ قطر کو خلیجی ممالک کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

0
129

دوحا:

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ میں 30 مئی کو طلب کیے گئے خلیجی ممالک اور عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امیر قطر کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے 30 مئی کو مکہ میں ہونے والے خلیجی تعاون کونسل گلف کے ہنگامی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ایک ہفتہ قبل قطر نے دعوت نامہ ملنے کی تردید کی تھی۔

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اتوار کو سعودی وزارت خارجہ کی حکام سے ہونے والی ملاقات میں سعودی فرماں روا سلمان بن عبد العزیز کا قطر کے امیر تميم بن حمد الثانی کے لیے تحریری پیغام دیا گیا جس میں 30 مئی کو مکہ میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

یہ خبر پڑھیں : ایران کی دھمکیوں پر خلیجی ممالک اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

گزشتہ 2 برس سے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے جون 2017ء کو قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر پر اخوان المسلمون کے سمیت دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مشرق وسطیٰ میں سعودیہ عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے سے پیدا ہونے والے تناؤ پر مکہ میں 2 اہم اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں خطے میں پیدا ہونے والے تناؤ اور سیکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here