ایک ماہ کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے 2.5ارب ڈالر پاکستان منتقل کیے

0
125

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان میں بیرون ملک سے کارکنوں کی ترسیلات زر کی بھرپور آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اکتوبر 2021ئ میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم آئیں جو 10.2 فیصد (سال بہ سال) زیادہ اور پچھلے مہینے سے 5.7 فیصد کم ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2020ء سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کے علاوہ یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے کہ ترسیلات ِزر 2.5 ارب ڈالر کے قریب یا اوپر رہی ہیں۔ مجموعی طور پر مالی سال 22ء کے پہلے چار مہینوں کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر 10.6 ارب ڈالر ہوگئی ہیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت سے 11.9 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 22ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (2.7 ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (2.0 ارب ڈالر)، برطانیہ (1.5 ارب ڈالر) اور امریکا (1.1 ارب ڈالر) سے آئیں۔حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ چینلز کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے فعال پالیسی اقدامات اور وبا کے دوران فلاحی رقوم کی منتقلی نے پچھلے سال سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری میں کردار ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here