بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

0
347

اسلام آباد:

فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لئے یہ اضافہ کیا جائے گا۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے اور بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

 

سی پی پی اے نے کہا ہے کہ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد جبکہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here