بھارت سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے طیارے پربجلی گرگئی

0
88

جے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز276 پاکستانی فضائی حدود میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

سندھ کے علاقے چھورکے مقام پربھارتی شہرجے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز 276 آسمانی بجلی کی زد میں آگئی۔ پروازمیں 150 سے زائد مسافرسوارتھے جب کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔

طیارہ 38 ہزارفٹ بلندی پرتھا، آسمانی بجلی کی زد میں آکرطیارہ ایک دم کپتان سے بے قابوہو کر36 ہزارفٹ کی بلندی پرآگیا، کپتان نے ہنگامی بنیادوں پراے ٹی سی کومدد کی کال دی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انتہائی مہارت سے حواس باختہ کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے اسے دیگر جہازوں سے بچایا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here