پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

0
81

برسبین:

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور گرین شرٹس کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے پہلا ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اننگز کے آغاز میں ہی پاکستانی کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور صرف 78  رنز کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود نے 27، کپتان اظہر علی 39 ، افتخار احمد 7  اور حارث سہیل نے صرف 1 رن بنایا۔ بابراعظم شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہے اور صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان نے میدان میں آکر بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی کوشش کی اور ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز بنائے۔

 

میچ سے قبل کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کو اسکواڈ میں دیکھ اچھا لگ رہا ہے تاہم محمد عباس کو نہ کھلانا مشکل فیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے 16 سالہ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here