کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس

0
305

کراچی:

شہر قائد میں 6 منزلہ مخدوش رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی تاہم عمارت کو چند گھنٹوں قبل خالی کرائے جانے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ کے قریب رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ مخدوش عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ٹیڑھی ہونے کی وجہ سے مخدوش عمارت کے مکینوں کو آج صبح بروقت نکال لیا گیا تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عمارت کی بجلی اور گیس بھی منقطع کی جاچکی تھی۔ مخدوش عمارت 2004 میں تعمیر ہوئی تھی جس میں 24 فلیٹ اور دکانیں تھیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here