بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

0
112

کراچی:

لانڈھی میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کرکے بال کاٹ دیے۔

ایکسپریس کے مطابق قائد آباد تھانے کے علاقے لانڈھی نیو مظفر آباد کالونی میں 3 سالہ کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ملزم کے سر کے بال بھی کاٹ دیئے۔

ایس ایچ او قائد آباد امین کھوسو کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی اسی دوران ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش لیکن موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے دیکھ لیا اور ملزم کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔

 

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کوسخت سے سخت سزاد دی جائے۔ جب کہ قائد آباد پولیس نے ملزم علی حیدر کےخلاف مقدمہ الزام نمبر 2020/96 بجرم دفعہ 511/376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here