کوئٹہ:
پولیس لائن کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں رواں چند ماہ کے دوران گیس لیکج کے متعدد واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں 28 افراد جاں بحق اور 45 جھلس چکے ہیں۔